تفصیلات کے مطابق ترال ٹاؤن سے دو کلومیٹر دور واقع تکیہ رزاق شاہ میں اراضی کے ایک بڑے رقبے کو ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے وہاں رہائش پذیر آبادی سخت پریشان ہے۔
ڈمپنگ سائٹ لوگوں کے لیے باعث پریشانی مقامی لوگوں کے مطابق ٹاون سے نکلے ہوئے کچرے کو یہاں ڈال کر عوام کی صحت کے لیے کوئی بھی خاص اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں جسکی وجہ سے مقامی آبادی سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق ڈمپنگ سائٹ غیر سائنسی بنیادوں پر تعمیر کیا گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کوینٹل غلاظتوں کو وہاں ڈال دیا جاتا ہے جسکے نتیجے میں آبادی کو زبردست دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ علاقے میں کتوں اور مکھیوں کی بھرمار سے عوام کا جینا محال ہو گیا ہے۔
مقامی لوگوں کی مانگ ہے کہ اس ڈمپنگ سایٹ کو یا تو بند کیا جائے یا اس کو سائنسی بنیادوں پر تبدیل کیا جائے۔
اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے ایگزیکیوٹیو آفیسر میونسپل کمیٹی ترال منظور احمد سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ اس بارے میں محکمے کو رپورٹ بھیج دی گئی ہے اور جلد ہی عوام کو راحت مل جائے گی۔