اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmiri Woman Died عمرہ پر گئی کشمیری خاتون کا انتقال - کشمیری خاتون کا راجستھان میں انتقال

عمرہ پر گئی ترال کے امیرآباد علاقہ کی ایک خاتون کا انتقال ہوگیا ہے ۔ بتایا جارہا کہ واپسی میں خاتون کی طبعیت جہاز میں بگڑ گئی جس کے بعد جہاز نے راجستھان میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ اگرچہ خاتون کو ہسپتال میں داخل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہیں ہو سکی۔

tral-lady-returning-from-umrah-died-on-way-to-home
عمرہ پر گئی کشمیری خاتون کا انتقال

By

Published : Feb 7, 2023, 5:02 PM IST

Updated : Feb 7, 2023, 6:14 PM IST

ترال:جموں و کشمیر سے عمرہ پر گئی ایک خاتون کا واپسی پر انتقال ہو گیا ہے، جبکہ لاش کو گھر لانے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

عمرہ پر گئی کشمیری خاتون کا انتقال

تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ترال علاقے سے وابسطہ مصرہ بیگم زوجہ عبدالرشید میر (سابق ملازم ٹیلی کمیونیکیشن پولیس محکمہ) ساکن امیر آباد عمرہ سے واپس لوٹتے ہی راستے میں ہی انتقال کر گئی۔ مرحومہ اپنے خاوند اور بیٹے کے ساتھ عمرہ پر گئی تھی۔ تاہم، واپسی میں ان کی طبعیت جہاز میں بگڑ گئی جس کے بعد ان کو راجستھان کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ جانبر نہیں ہو سکی۔

مزید پڑھیں:Hajj 2023 سعودی حکومت کی جانب سے حج اور عمرہ زائرین کے لیےانشورنس فیس میں بڑی کمی

مرحومہ کی لاش کو کل آبائی گاوں واپس لایا جا رہا ہے جس کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ادھر مرحومہ کے آبائی گاؤں امیرآباد ترال میں خبر سنتے ہی کہرام مچ گیا۔

Last Updated : Feb 7, 2023, 6:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details