عرفان ملک سے پوچھ تاچھ کے بعد ترال پولیس نے انہیں رہا کردیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ عرفان ملک نے جموں و کشمیر میں حکومت کی فلم پالیسی کے بارے میں ٹویٹ کیا تھا۔ جس کے بعد انہیں مقامی تھانے میں بلایا گیا اور کئی گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی گئی۔
ترال: صحافی عرفان ملک پوچھ گچھ کے بعد رہا - جموں و کشمیر میں حکومت کی فلم پالیسی
جنوبی کشمیر کے ترال سے تعلق رکھنے والے صحافی عرفان امین ملک کو ترال پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا۔
Journalist Irfan Malik
عرفان ملک کو پولیس اسٹیشن طلب کرنے کے بعد مقامی صحافیوں کے ایک وفد نے بھی تھانے جاکر پولیس کے ساتھ بات کی۔ بعد ازاں پوچھ گچھ کے بعد عرفان کو رہا کیا گیا ہے۔
بتادیں کہ عرفان امین انگریزی روزنامہ رائزنگ کشمیر کے آن لائن ایڈیٹر ہیں اور قومی سطح کی کئی نیوز ایجنسیوں کے لیے بھی لکھ رہے ہیں۔