ایکطرف جہاں انتظامیہ نوجوانوں کو کھیل کود کی طرف راغب کرنے کے لیے بلند و بانگ دعوے کر رہی ہے۔ وہیں جنوبی کشمیر کے سب ڈسٹرکٹ ترال کے بجہ ونی میں دو برس سے بن رہے انڈور اسٹیڈیم پر کام کی سست رفتاری سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کھلاڑی مایوس ہے۔
ای ٹی وی بھارت کو معلوم ہوا ہے کہ ضلع پلوامہ میں اپنی نوعیت کے دوسرے انڈور اسٹیڈیم پر جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کی جانب سے چار کروڑ روپے صرف کیے جا رہے ہیں تاکہ ضلع کے نوجوانوں میں انڈور کھیلوں کے حوالے سے دلچسپی پیدا کی جا سکے۔ اس انڈور اسٹیڈیم کو امسال مارچ میں عوام کو وقف کیا جانا مقصود تھا تاہم ایسا نہیں ہوا۔ جس کی وجہ سے علاقے کے کھلاڑی ناخوش نظر آ رہے ہیں۔