اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال میں ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو نقصان

ترال کے بالائی علاقوں میں آج سویرے قہر انگیز ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے جسکی وجہ سے کسان خون کے آنسو رونے پر مجبور ہو گیے ہیں۔

ترال میں ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو نقصان
ترال میں ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو نقصان

By

Published : Jun 25, 2020, 6:31 PM IST

تفصیلات کے مطابق ترال کے بالائی علاقوں جن میں حاجن، نارستان، بنگہ ڈار، گترو، دودھ مرگ، وانٹی ناڈ, اور دیگر نزدیکی دہیات میں آج صبح پونے پانچ بجے پندرہ منٹ تک جاری رہنے والی قہر انگیز ژالہ باری کی وجہ سے کھڑی فصلوں اور سبزی کیاریوں میں تباہی مچ گئی ہے۔

ترال میں ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو نقصان

دودھ مرگ کے مقامی سرپنچ عبدالرشید نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کہ اس ژالہ باری نے مکئی کی فصل کے علاوہ اخروٹ، بادام اور سبزی کیاریوں میں تباہی مچا دی ہے اور کسانوں کی سال بھر کی محنت رائیگاں ہو گئ ہیں۔

مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں کا سروے عمل میں لاکر کسانوں کو بھر پور معاوضہ دیا جائے۔

ادھر سابق ممبر اسمبلی ترال مشتاق احمد شاہ نے بھی گورنر انتظامیہ سے متاثرہ کسانوں کی فوری امداد کی اپیل کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details