پلوامہ: سب ضلع ترال میں آر، اینڈ بی محکمہ کی جانب سے امسال کئی اہم سڑکوں کی میگڈمایزیشن کا عمل شروع کرنے پر آبادی نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، تاہم ترال گامراج اور غوثیہ کالونی امیرآباد کی سڑکیں ہنوز مرمت کے انتظار میں ہیں۔ اس دوران سیموہ سے گجر بستی تک جانے والی تین کلومیٹر طویل رابطہ سڑک پر میگڈمائزیشن کا عمل ان دنوں جاری ہے۔ People Happy over Gujjar Basti Road macadamisation
گجر بستی، سیموہ کی آبادی نے محکمہ آر اینڈ بی کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ سڑک تعمیر ہونے سے ان کے مسائل کا ازالہ ممکن ہو پائے گا۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی میگڈمائزیشن سے انکے گاؤں میں ترقی کا پہیہ رفتار پکڑے گا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہیں روزانہ خستہ حال تین کلومیٹر کا دشوار گزار سفر طے کرنا پڑتا تھا اور سرما کے ایام میں علاقہ کا زمینی رابطہ صدر مقام سے کٹ کے رہ جاتا تھا، لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی میگڈمائزیشن سے اب ان کی مشکلات کم ہونگی۔ Gujjar Basti Road Macadamized first time