جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں انتظامیہ کی جانب سے کچھ روز قبل کورونا وارئرس کے تیئں اظہار تشکر کے لیے ضلع بھر کے نوجوان شعراء کو اپنا کلام آن لائن بھیجنے کو کہا گیا تھا۔
انتظامیہ کی اس پہل میں سینکڑوں نوجوانوں نے اپنا کلام پیش کیا تاہم اس مقابلے میں ترال بالا کی رہنے والی ایک طالبہ مونسا بنت پیرزادہ عبدل وحید نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مونسا نے بتایا 'ضلع انتظامیہ نے جب یہ اعلان کیا تو میں نے بھی کورونا واریئرس کے تئیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک نظم لکھی اور اسکو آن لائن مقابلے میں بھیج دیا'۔
مونسا کہتی ہیں 'ان کو یہ یقین نہیں تھا کہ وہ اس مقابلے میں اول نمبر پر آسکتی ہیں لیکن جب نتائج کا اعلان کیا گیا تو وہ اپنا نام دیکھر بہت خوش ہوئیں'۔