ضلع پلوامہ میں یکت ویلفیئر ٹرسٹ نامی رضاکار تنظیم کی طرف سے ترال کے ٹاون ہال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ترال فٹبال ٹیم کی طرف سے حال ہی میں قومی سطح کے ایک مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ٹیم کی عزت افزائی کی گئی۔
ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کو اعزازات سے نوازا گیا اور مبارک باد پیش کی گئی۔
ٹرسٹ کی طرف سے فٹبال ٹیم کی عزت افزائی اس موقع پر یکت ویلفیر ٹرسٹ کے چیئرمین فاروق ترالی، ایس ایچ او ترال جی ایم راتھر، ای او ترال منظور احمد اور دیگر افراد کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
تقریب میں ترال فٹبال ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا اور نوجوان نسل کو کھیل کود میں دلچسپی دکھانے کی صلاح دی گئی۔ ایس ایچ او ترال جی ایم راتھر نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کود سے انسان کی جسمانی قوت کے ساتھ ساتھ دماغی قوت بھی مضبوط ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ترال میں گرینیڈ حملہ، آٹھ افراد زخمی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یکت ویلفیر ٹرسٹ کے چیئرمین فاروق ترالی نے کہا 'آج کے دور میں نوجوان نسل منشیات کی طرف مائل ہورہی ہے اور اس لیے سماج میں کھیل کود کو بڑھاوا دینے کے لیے انہوں نے اس ایونٹ کو منعقد کیا تاکہ یہ نوجوان نئی نسل کے لیے مشعل راہ ثابت ہوں۔