اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: ڈی ڈی سی ممبر نے کیا متعدد دیہات کا دورہ - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا کہ انھوں نے آج دہی ترقی کے مختلف کاموں کا جائزہ لیا ہے اور چونکہ مالی سال ختم ہورہا ہے اس لیے کام میں سرعت لانے لانے کے لیے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔

ترال۔ڈی ڈی سی ممبر نے کیا متعدد دیہات کا دورہ
ترال۔ڈی ڈی سی ممبر نے کیا متعدد دیہات کا دورہ

By

Published : Oct 29, 2021, 11:59 AM IST


ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے آج ترال کے مختلف دیہات کا دورہ کیا جس دوران موصوف نے مختلف ترقیاتی پروجیکٹس کا جائزہ لیا جب کہ رٹھسونہ میں موصوف نے حالیہ بارشوں کے دوران اسکول کے نزدیک بنڈ بہہ جانے سے پہنچے نقصان کا جائزہ بھی لیا۔

ترال۔ڈی ڈی سی ممبر نے کیا متعدد دیہات کا دورہ

بعد ازاں ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے قویل جاکر وہاں حالیہ متاثرہ خاندان سے اظہار یکجہتی کرکے ان کو کمبل اور راشن فراہم کیے انھوں نے متاثرین کو بھرپور مالی امداد کی یقین دہانی کرائی۔


میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا کہ انھوں نے آج دہی ترقی کے مختلف کاموں کاجائزہ لیا ہے اور چونکہ مالی سال ختم ہورہا ہے اس لیے کام میں سرعت لانے کے لیے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details