جنوبی کشمیر میں سی آر پی ایف 180 بٹالین کیمپ ترال سے وابسطہ اہلکاروں نے آج گوجر بستی ناگہ واڈی میں سیوک ایکشن پروگرام کے تحت درجنوں افراد کے درمیان راشن کٹس تقسیمِ کیے۔
ترال: سی آر پی ایف نے فوڈ کٹ تقسیم کیے - سی آر پی ایف کی 180 بٹالین
ترال علاقے میں سی آر پی ایف کی 180 بٹالین نے گوجر بستی ناگہ واڈی میں سیوک ایکشن پروگرام کے تحت مستحق افراد میں راشن کٹ تقسیم کیے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ سی آر پی ایف ہر وقت عوام کی خدمت کے لیے تیار رہتی ہے اور آج کی یہ کوشش غریب لوگوں کو تھوڑا بہت امداد کے طور پر سیوک ایکشن پروگرام کے تحت کی گئی ہے اور اسطرح کے پروگرام مستقبل میں بھی جاری رکھے جائیں گے۔
مقامی لوگوں نے سی آر پی ایف کی اس عمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک قابل رشک کوشش ہے، جسکو جاری رکھنے کی ضرورت ہے، کیونکہ ناگہ واڈی کا یہ علاقہ پسماندہ ہے اور یہاں لوگوں کو روزگار کے وسائل بھی برائے نام ہے، جبکہ انتظامیہ نے بھی اس علاقے کو پس پشت ڈال دیا ہے۔