اوتار سنگھ نے بتایا کہ انتظامیہ منتخب عوامی نمائندوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہے۔
اوتار سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بی ڈی سی نمائندوں کی نا معقول رہائش اور غیر تسلی بخش سیکیورٹی کو لیکر وہ اپنی سیکیورٹی واپس کر رہے ہیں اور انہیں جو دو پی ایس اوز اور ایک کمرہ ٹھہرنے کے لیے دیا گیا ہے وہ انہوں نے آج سے واپس کر دیا ہے۔
ترال بی ڈی سی چیرمین نے سیکیورٹی واپس کر دی اوتار سنگھ نے مزید بتایا کہ وہ تب تک کسی بھی عوامی یا سرکاری تقریب میں حصہ نہیں لیں گے جب تک نہ اسے معقول سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
اوتار سنگھ نے الزام عائد کیا کہ یہاں ان لوگوں کو زیڈ پلس سیکیورٹی فراہم کی گئ ہے جو کہ سیاستدان کم اور مافیا زیادہ ہیں جبکہ سرکار اور جمہوریت کو مضبوط کرنے والے افراد کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔