جنوبی کشمیر کے سب ڈسٹرکٹ ترال میں کورونا وائرس کے اب تک اکیاون مریض سامنے آئے ہیں جسکی وجہ سے عوام زبردست پریشانیوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ اب تک 22 کورونا مریض اس مہلک بیماری سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ روز ہی 16 افراد کو ڈرگ ڈی ایڈکشن عمارت سے رخصت کیا گیا۔
ترال میں 22 افراد نے کورونا کو شکست دی - شبیر احمد رینہ
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ترال میں کووڈ کے حوالے سے صورتحال زیادہ پریشان کن نہیں ہے اور اب تک 22 افراد اس بیماری سے صحتیاب ہوئے ہیں۔
ترال: 22 افراد نے کورونا کو شکست دی
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ اور انتظامیہ کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے، جنہوں نے صحتیاب ہوئے افراد کو پھولوں کی مالاییں پہنا کر گرمجوشی کے ساتھ رخصت کیا۔
شبیر احمد رینہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ترال میں کووڈ کے حوالے سے صورتحال زیادہ پریشان کن نہیں ہے اور اب تک 22 افراد کو اس بیماری سے صحتیاب ہونے کے بعد اپنے گھروں کو رخصت کیا گیا ہے۔