پروگرام کے دوران ماہرین صحت نے کورونا واٸرس سے بچنے کے حوالے سے ضروری جانکاری فراہم کی اور انہیں اس مہلک بیماری سے بچنے کے تدابیر بھی بتائے، تاکہ اس مہلک بیماری پر مکمل طور قابو پایا جا سکے۔
پانپور میں جانکاری و تربیتی کیمپ کا انعقاد - pampore
محکمہ صحت کی جانب سے آج قصبہ پانپور کے ٹاون ہال میں فرنٹ لاٸن ورکرز اور ہیلتھ سرولینس ٹیموں کے سربراہوں کے لیے ایک روزہ جانکاری و تربیتی کیمپ منعقد کیا گیا۔
پانپور میں جانکاری و تربیتی کیمپ منعقد
یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن کے درمیان سیاحت کی بحالی، دیوانے کا خواب یا حقیقت؟
اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے بی ایم او پانپور گلزار احمد نے کہا کہ یہ پروگرام کورونا وائرس پر مکمل طور قابو پانے کے سلسلے میں منعقد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی اس وبا کا میڑسن سے کوٸی مثبت علاج ممکن نہیں رہا ہے، اس لیے احتیاط ہی اس بیماری کا علاج ہے اور اسی لیے ہم نے پروگرام منعقد کیا ہے۔