ملک کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے میری مٹی میرا دیش کمپین شروع کی گئی ہے۔ یہ کیمپین ملکی سطح پر شروع کی گئی ہے، اس مہم کا اعلان ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔اس مہم کا مقصد ملک کے ان جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے، جنہوں نے ملک کی حفاظت کیلئے شہید ہو گئے۔مہم کے تحت ملک بھر میں مختلف پروگراموں کے ذریعے صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔
میری مٹی میرا دیش مہم جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی شروع کی گئی ہے، اس مہم کے تحت ضلع پلوامہ میں کمار طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے دیے اور کالاش برتن بنانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ جو ضلع پلوامہ کی جانب سے ملک کے ان بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
اس ضمن میں کمار طبقے سے وابستہ افراد کافی خوش نظر آرہے ہیں اور وہ ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کررہے ہیں جنہوں نے انہیں ملکی سطح پر اپنا ہنر دکھانے کا موقع فراہم کیا۔ ان لوگوں کو امید ہیکہ ان کے روزگار میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔
وہی ضلع انتظامیہ پلوامہ نے اس مہم کو پنچایت سطح سے شروع کیا ہے ،جس کے بعد یہ بلاک سطح اور پھر ضلعی سطح پر اس مہم کے تحت مختلف پروگرام منعقد کئے جائے گے۔