پامپور(پلوامہ):ضلع پلوامہ کے گالندر پانپور میں ہفتہ کے روز اُس وقت کہرآم مچ گیا جب ایک ٹیپر دریائے جہلم میں اچانک گر گیا۔ اس حادثہ میں گاڑی کا ڈراٸیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹپر جس کی رجسٹریشن نمبر JK01AL-5901 گالینڈر پامپور میں اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر دریائے جہلم میں ڈوب گیا۔عین شاہدین کے مطابق اگرچہ حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں اور پولیس نے ریسکیو آپریشن چلایا اور ٹیپر کو پانی سے باہر نکالنے کی کوشش کی، تاہم اس میں سوار ڈرائیور کی موت واقع ہو چکی تھی۔
پولیس نے ڈرائیور کی شناخت شبیر احمد ڈار ولد محمد رمضان ڈار ساکن گالندر پانپور کے طور پر کی ہے۔لاش کو پانی سے نکالنے کے بعد پولیس نے اسے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پانپور پہنچایا، جہاں تمام سرکاری لوازمات کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پانپور پولیس نے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔