جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں فوج نے ایک نوجوان کو بروقت طبعی امداد فراہم کرتے ہوئے اسکی جان بچائی۔
تفصیلات کے مطابق شیرآباد ترال سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان سہران احمد نایک ولد محمد افضل اپنے گھر کا حمام جلانے کی وجہ سے بری طرح جھلس گیا جسکے بعد گھر والوں نے اسکو 42 آرآر کے بجہ ونی کیمپ لایا فوج نے فوری طور پر طبعی یونٹ کو متحرک کیا جس دوران اسکو فوری طبعی امداد دی گئی جسکی وجہ سے اسکی جان بچائی گئی۔