اردو

urdu

ETV Bharat / state

سنگرونی کے جنگلات سے کاٹی گئی لکڑی بڈگام میں ضبط، ملزم گرفتار - Pulwama news

محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ضلع پلوامہ کے سنگرونی کے جنگلات سے غیر قانونی طور کاٹی گئی لکڑی کو ضلع بڈگام کے پکھرپورہ علاقے میں ضبط کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

سنگرونی کے جنگلات سے کاٹی گئی لکڑی بڈگام میں ضبط، ملزم گرفتار
سنگرونی کے جنگلات سے کاٹی گئی لکڑی بڈگام میں ضبط، ملزم گرفتار

By

Published : Jun 16, 2021, 4:24 PM IST

محکمہ جنگلات کے افسران نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب ضلع بڈگام کے پکھرپورہ علاقہ میں ایک گاڑی سمیت بھاری مقدار میں غیر قانونی طور جنگلات سے کاٹی گئی لکڑی کو ضبط کیا۔

عہدیداروں کے مطابق لکڑی کو ضلع پلوامہ کے سنگرونی کے جنگلات سے لایا جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد محکمہ جنگلات کے افسران نے پکھرپورہ میں صبح کے قریب 3بجے ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK01H-5157سے درجنوں مکعب فٹ لکڑی ضبط کر لی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لکڑی اور گاڑی کو ضبط کرکے گاڑی کے ڈرائیور کو پلوامہ پولیس کے سپرد کر دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details