اردو

urdu

ETV Bharat / state

زعفران کی کھیتی کے لیے مزدوروں کے بجائے مشینوں کا استعمال

زعفران کی کھیتی کے لیے کاشت کار مشینوں کو نقصاندہ بتاتے ہیں جبکہ ایگریکلچر افسر کا کہنا ہے کہ مشینوں کے استعمال سے کام تیزی سے ہوتا ہے۔

مزدوروں کے بجائے مشینوں کا استعمال
مزدوروں کے بجائے مشینوں کا استعمال

By

Published : Sep 26, 2020, 9:35 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع قصبہ پانپور میں رواں سال زعفران کی کھیتی کے لیے مزدوروں کے بجائے ٹیلرس اور ٹریکٹرس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اگرچہ اس وقت پانپور میں زعفران کی کھیتی کی کھدائی کا سیزن اپنے جوبن پر ہے اور ان دنوں مزدوروں کی قطاریں کھیتوں میں کام کرتے ہوئے نظر آتے تھے لیکن اس بار مزدوروں کی جگہ ٹیلرس اور ٹریکٹرس ہی کھیتوں میں کام کرتے نظر آرہے ہیں۔

مزدور کے بجائے مشینوں کا استعمال

مقامی زمینداروں کا کہنا ہے کہ اس بار کوروناوائرس کی وجہ سے غیر ریاستی مزدور وادی میں نہیں آ سکے، جس کی وجہ سے اس بار انہیں مزدوروں کی جگہ پر ٹیلرس اور ٹریکٹرس سے اپنے کھیتوں میں کام کروانا پڑا ہے۔

زمینداروں نے کہا ہے کہ اگرچہ ٹِیلروں اور ٹریکٹروں سے انہیں زمین کو قابل فصل بنانے میں بالکل کم وقت لگا ہے تاہم ٹِیلروں اور ٹریکٹروں سے ان کے کھیتوں میں نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹِیلروں اور ٹریکٹروں سے ان کے کھیتوں میں موجود بیج کو نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیت میں سے کئی جگہوں پر ٹیلروں اور ٹریکٹروں کی وجہ سے بیج باہر نکلا ہے یا تو بیج کے ٹکڑے ہو گئے ہیں۔

مزدور کے بجائے مشینوں کا استعمال

مزکورہ زمینداروں نے کہا کہ ٹیلروں اور ٹریکٹروں کے مقابلے میں مزدوروں کا کام کرنا زعفرآن کی زیادہ اور بہترین پیداوار کے لیے بہت ہی موزوں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال مزدوروں کی عدم موجودگی کے سبب انہیں ٹِیلروں اور ٹریکٹروں کا استعمال کرنا پڑا ہے، لیکن بہترین اور زیادہ پیدوار کی اُمید مزدوروں کے کام کرنے پر ہی کی جا سکتی ہے۔

مزدور کے بجائے مشینوں کا استعمال

تاہم ایگریکلچر افسر پانپور نے کہا کہ ٹیلرس اور ٹریکٹرس بھی زعفرآن کی کھیتی میں کھدائی کروانے کے ليے بہتر ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلروں اور ٹریکٹروں سے زمیندار کا وقت بھی بچتا ہے اور اچھی طرح سے کھیت کی کھدائی بھی ہوتی ہے لیکن اس کے لیے تجربہ کار ٹِیلر یا ٹریکٹر چلانے والا ہونا بہت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں زعفران کی کاشت میں کمی کیوں؟


زعفران کی کھیتی کے لیے کاشت کار مشینوں کو نقصاندہ بتاتے ہیں جبکہ ایگریکلچر افسر کا کہنا ہے کہ مشینوں کے استعمال سے کام تیزی سے ہوتا ہے۔ اب یہ فصل ہونے کے بعد پتہ چلے گا کہ مزدوروں کے نہ ہونے سے زعفران کی کھیتی کو کتنا نقصان ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details