اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس نے تین نوجوانوں کو عسکریت پسند تنظیم میں شامل ہونے سے روکا - جموں و کشمیر کی خبریں

ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے ترال علاقے سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کو عسکریت پسند تنظیم جوائن کرنے سے روک کر بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔

ترال:  پولیس نے تین نوجوانوں کو عسکریت پسند تنظیم میں شامل ہونے سے روکا
ترال: پولیس نے تین نوجوانوں کو عسکریت پسند تنظیم میں شامل ہونے سے روکا

By

Published : Jun 6, 2020, 5:44 PM IST

پولیس کے مطابق انھیں یہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ترال کے کچھ نوجوان عسکریت پسند تنظیم میں شامل ہونے کے لیے تیار ہو گئے ہیں جس کے بعد پولیس نے دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ بروقت کوششں شروع کی اور اس طرح تین نوجوان جن کی شناخت الیاس امین اور ابرار احمد ریشی ساکنان مندورہ ترال اور عبید شاہ ساکن شالہ درمن کو عسکری صفوں میں شامل ہونے سے بچایا لیا ۔

پولیس نے دعوی کیا ہے کہ یہ نوجوان عسکریت پسندوں کے ساتھ رابطے میں آئے تھے اور جھوٹے پروپگنڈہ کے بعد بندوق اٹھانے پر راضی ہو گئے تھے تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ان کی کوشش پر روک لگائی جس کے بعد ترال پولیس اسٹیشن میں ان کو کونسلنگ کرکے ان کے اہلخانہ کے حوالے کیا گیا ہے۔

اس دوران پولیس نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ انھوں نے ترال کے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں کو پناہ دینے اور ان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے میں ملوث عسکریت پسندوں کے دو معاون رضوان وانی اور رئیس احمد چوپان ساکنان مندورہ ترال کو گرفتار کر لیا ہے جو علاقے میں نوجوانوں کو عسکریت پسندی کی طرف مائل کرنے میں ملوث تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details