اردو

urdu

ETV Bharat / state

Residential Houses Cow Shed Gutted پلوامہ کے راجپورہ میں آتشزدگی، تین مکان اور گؤ خانہ خاکستر - پلوامہ رہائشی مکان خاکستر

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں شبانہ آتشزدگی کے دوران تین مکان اور ایک گؤ خانہ خاکستر ہو گئے۔ متاثرین نے انتظامیہ سے بازآبادکاری کا مطالبہ کیا ہے۔ Three Residential Houses Cow Shed Gutted in Pulwama

شبانہ آتشزدگی میں تین رہائشی مکان، گؤ خانہ خاکستر
شبانہ آتشزدگی میں تین رہائشی مکان، گؤ خانہ خاکستر

By

Published : Feb 11, 2023, 4:45 PM IST

شبانہ آتشزدگی میں تین رہائشی مکان، گؤ خانہ خاکستر

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے راجپورہ علاقہ میں آگ کے ایک ہولناک واردات میں تین رہائشی مکان اور ایک گؤ خانہ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے تاہم آتشزدگی میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق آگ درمیانی شب نمودار ہوئی جس کے سبب صرف مکین ہی بمشکل آگ کے دوران باہر نکل آئے اور رہائشی مکانات میں موجود املاک خاکستر ہو گئے۔

عین شاہدین کے مطابق دوران شب محمد یوسف کمار نامی ایک مقامی باشندے کے رہائشی مکان سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے جس نے آناً فاناً جاوید احمد کمار اور عبد الحمید کمار کے دو رہائشی مکان اورعلی محمد کمار کے ایک گؤ خانے کو اپنی زد میں لے لیا۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ متاثرہ کنبوں کو بمشکل بچا لیا گیا تاہم آگ کی واردات میں لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔

انہوں نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آگ رات کے قریب دو بجے نمودار ہوئی اور صبح تقریباً آٹھ بجے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ مقامی باشندوں کے مطابق اگرچہ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو فوری طور اطلاع دی گئی اور وہ موقع پر پہنچے تاہم اس دوران آگ بھیانک رخ اختیار کر چکی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آگ کے سبب رہائشی مکان سمیت گؤ خانہ زمین بوس ہو گئے۔

مزید پڑھیں:Cowshed Gutted in Kulgam گدر، کولگام میں آتشزدگی، گؤ خانہ خاکستر

متاثرین کا غالب گمان ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے نمودار ہوئی تاہم پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ادھر، متاثرین نے انتظامیہ سے فوری طور مالی امداد اور بازآبادکاری کی اپیل کی ہے۔ متاثرین نے دعویٰ کیا کہ آگ کے سبب نہ صرف رہائشی مکان پوری طرح زمین بوس ہو گئے بلکہ آتشزدگی میں اُن کی ساری جمع پونچی بھی خاکستر ہو گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details