جموں و کشمیر کے نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی پہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ حال ہی میں دہلی میں 45 ویں پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ منعقد کی گئی جس میں پلوامہ کے تین نوجوانوں نے سونے، چاندی اور کانسے کے تمغے اپنے نام کیے۔
ضلع پلوامہ کے ڈاڈورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے مدثر ولی نے (سینیئر زمرہ) میں حصہ لے کر چیمپیئن شپ میں سونے، چاندی اور کانسے کے تمغے اپنے نام کیے ہیں جبکہ پرچھو علاقے سے تعلق رکھنے والے باسط حمید نے (جونیئر کیٹیگری) میں سونے اور چاندی کے تمغے اپنے نام کیے اور دلی پورہ کے معظم پرویز نے (جونیئر زمرہ) میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا ہے۔
سینئیر زمرے میں سونے، چاندی اور کانسے کا تمغہ اپنے نام کرنے والے مدثر ولی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'میں باڈی بلڈنگ کا بہت شوق رکھتا ہوں اور نوجوانوں سے میری اپیل ہے کہ وہ منشیات کو چھوڑ کر کھیل کود کی طرف دھیان دیں'۔