اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ میں تصادم: تین عسکریت پسند اور ایک جوان ہلاک - سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ذوڈرہ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں تین عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے ایک جوان کے بھی ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

pulwama
pulwama

By

Published : Aug 29, 2020, 7:45 AM IST

Updated : Aug 29, 2020, 9:39 AM IST

پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز پلوامہ کے ذوڈرہ علاقے میں سرچ آپریشن چلا رہی تھی تبھی عسکریت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے بعد تصادم شروع ہو گیا۔ اس دوران 3 عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز کا ایک جوان بھی ہلاک ہو گیا ہے۔

پلوامہ میں تصادم جاری: تین عسکریت پسند اور ایک جوان ہلاک

تصادم کے دوران شدید طور پر زخمی جوان کو سرینگر کے 92 بیس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں جوان نے زخم کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔

سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے پاس سے ایک اے کے 47 اور دو پستول برآمد کی ہے۔

علاقے میں انٹرنیٹ خدمات متاثر ہے۔

سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم

خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس، آرمی کی 50 پی آر بٹالین اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیمیں زاڈورا علاقے میں سرچ آپریشن چلا رہی تھیں۔ اس دوران چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی اور تصادم شروع ہو گیا۔

عسکریت پسندوں کی شناخت پلوامہ کے ڈالی پورہ کے عادل حفیظ، موسپورا کے رؤوف اور ڈرابگام کے ارشد کے طور پر ہوئی ہے۔

عادل اگست 2019 سے جبکہ رؤف اور ارشد گزشتہ ایک ہفتے سے عسکریت پسندی میں شامل تھے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Last Updated : Aug 29, 2020, 9:39 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details