پلوامہ:وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) کے تین پی ایچ ڈی ریسرچ اسکالرز کو پرائم منسٹر ریسرچ فیلو شپ (پی ایم آر ایف) کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ریسرچ اسکالز میں ضلع کولگام کے کھیجی پورہ کے شاہ مشیر عالم پٹن، بارہمولہ سے تعلق رکھنے والی سکینہ مسرت اور جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے وہبگ گاؤں سے تعلق رکھنے والے مدثر یونس صوفی شامل ہیں۔ مدثر یونس کے آبائی گھر واقع وہبگ میں لوگوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ ان کے پڑوسی، رشتہ دار وغیرہ مدثر کے والدین کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں اور مدثر کو نہ صرف اپنے گاؤں بلکہ ضلع کے لئے فخر کا باعث قرار دے رہے ہیں۔ Three Kashmir Scholars get Prime Minister Research Fellowship
3 Kashmiri Scholars Gets PMRF: پی ایم ریسرچ فیلوشپ پانے والے اسکالرز کے گھر خوشی کا ماحول
وادی کشمیر کے تین اسکالرز کو پرائم منسٹر ریسرچ فیلو شپ حاصل ہونے کے بعد سبھی ریسرچ اسکالرز کے آبائی علاقوں میں خوشی کا ماحول ہے۔ 3 JMI Students From Kashmir Gets PMRF
مدثر یونس صوفی کے اہل خانہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ مدثر بچپن سے پڑھائی لکھائی میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتا تھا۔ اور انہوں نے ضلع پلوامہ کے مختلف اسکولوں اور کالجز میں تعلیم حاصل کی جہاں ہمیشہ مدثر نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس سے نہ صرف اپنے خوابوں کو سچ کر دکھایا بلکہ اپنے گاؤں کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ کا نام بھی روشن کیا۔ مدثر علاقے کے نوجوانوں کے لیے ایک مثال بن گیا ہے۔‘‘ مدثر کے ایک سابق استاد نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ مدثر کو زمانہ طفولیت سے ہی سائنس خاص کر طبیعیات کے ساتھ خاص شغف تھا جس نے اسے آج اس مقام پر پہنچایا۔
قابل ذکر ہے کہ مدثر یونس سمیت دیگر سبھی ریسرچ اسکالرز طبیعیات کے شعبہ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ ان تینوں اسکالرز کو ان کی ’’مثالی کارکردگی اور انتہائی شاندار تحقیق‘‘ کی وجہ سے فیلوشپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس فیلوشپ کے لیے انتخاب کا عمل IIT مدراس کے سخت جائزے کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ہر شخص کو پہلے دو سال کے لیے 70 ہزار، تیسرے سال کے لیے 75 ہزار اور چوتھے اور پانچویں برس کے لیے 80 ہزار ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ انہیں 10 لاکھ کی کل ریسرچ گرانٹ بھی ملے گی۔