اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: ریچھ کے حملے میں تین افراد زخمی - wild animals in tral

ترال کے آری گام میں ایک ریچھ نے خاتون سمیت تین افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

ترال: ریچھ کے حملے میں تین افراد زخمی
ترال: ریچھ کے حملے میں تین افراد زخمی

By

Published : Jul 14, 2020, 7:28 AM IST

Updated : Jul 14, 2020, 4:15 PM IST

سب ضلع ترال میں جنگلی جانوروں کا انسانی بستیوں میں گھس آنا اور انہیں زخمی کردینا معمول کی خبریں بن گئی ہیں جہاں گزشتہ دنوں آری پل اور بوچھو دیہات میں ریچھ نے دو افراد کو زخمی کر دیا وہیں آج ٹاون سے دو کلومیٹر دور آری گام میں ایک ریچھ نے کھیتوں میں کام کر رہے تین افراد جن میں ایک خاتون بھی شامل تھیں، کو زخمی کر دیا ہے جسکی وجہ سے وہاں مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

ریچھ کے حملے میں تین افراد زخمی

مقامی لوگوں نے وائیلڈ لائف محکمے کے افسران سے اس ریچھ کو پکڑنے کی اپیل کی ہے۔

وائیلڈ لائف کے ایک اعلی عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ 'ریچھ کو قابو میں کرنے کے لیے جال بچھایا گیا ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ جلد ہی ریچھ کو قابو کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

Last Updated : Jul 14, 2020, 4:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details