پلوامہ (جموں و کشمیر) :موسمیاتی تبدیلی کے خصوصی حوالے سے ’’پائیدار ترقی کے اہداف‘‘ کے موضوع پر اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی یو ایس ٹی) اونتی پورہ میں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا گیا۔ کانفرنس کو مشترکہ طور پر سائنس اور انجینئرنگ ریسرچ بورڈ حکومت ہند، انڈین نیشنل سائنس اکیڈیمی، جے کے بینک اور اسلامک یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر سپانسر کیا ہے۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر پروفیسر دنیش سنگھ، وائس چیرمین جے اینڈ کے ہائر ایجوکیشن کونسل بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے جبکہ پروفیسر نیلوفر خان وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی، پروفیسر شکیل احمد رومشو وائس چانسلر اسلامک یونیورسٹی اور کمشنر سیکریٹری سائنس و ٹیکنالوجی سوربھ بھگت اور ملک اور عالمی سطح کے ماہرین ماحولیات اور سائنسدان بھی موجود تھے۔ کانفرنس میں پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے سماج کے سبھی طبقہ جات کو آگے آنے کی اپیل کی گئی۔