گرفتار شدہ افراد کی شناخت عادل رسول گنائی ولد غلام رسول (بٹہ گنڈ)، ریاض احمد بٹ ولد محمد افضل اور محمد اسحاق ولد مرحوم علی محمد کے بطور ہوئی ہے۔
اونتی پورہ: عسکریت پسندوں کی مدد کرنے کے الزام میں تین افراد گرفتار - جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کی اونتی پورہ پولیس نے جنوبی قصبہ ترال سے ممنوعہ تنظیم حزب المجاہدین کے تین اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔
عسکریت پسندوں کی مدد
پولیس کے مطابق یہ تینوں افراد ترال کے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں کو پناہ اور دیگر چیزیں فراہم کرتے تھے۔