اردو

urdu

By

Published : Oct 2, 2020, 9:40 PM IST

Updated : Oct 3, 2020, 10:37 AM IST

ETV Bharat / state

پلوامہ میں بیک ٹو ولیج کے تیسرے مرحلے کا انعقاد

ضلع پلوامہ کے للہار کاکاپورہ اور لیتہ پورہ پانپور میں بیک ٹو ولیج کے تیسرے مرحلے کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں متعدد محکموں کے اعلی افسران نے علاقے کے لوگوں کے مسائل سننے کے بعد انہیں جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

third phase of back to village held at lelhar kakapora in pulwama
پلوامہ میں بیک ٹو ولیج کے تیسرے مرحلے کا انعقاد

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بیک ٹو ولیج کے تیسرے مرحلے کا پروگرام جاری ہے، بیک ٹو ولیج پروگرام کا مقصد گاؤں دیہات میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے جانکاری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کے لوگوں کے مشکلاتوں کا ازالہ کرنا۔

پلوامہ میں بیک ٹو ولیج کے تیسرے مرحلے کا انعقاد

اس ضمن میں آج ضلع پلوامہ کے للہار کاکاپورہ اور لیتہ پورہ پانپور میں ایک پروگرام منعقدا کیا گیا، جس میں متعدد محکموں کے اعلی افسران موجود تھے، جنہوں نے علاقے کے لوگوں کے مسائل سنے اور انہیں جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

واضح رہے کہ اس علاقے میں پہلے بھی بیک ٹو ولیج کا پہلے اور دوسرے مرحلے کا پروگرام منعقد کیا جاچکا ہے لیکن علاقے کے لوگوں کو یقین دہانی کے سوا کچھ بھی نہیں حاصل ہوا ہے۔

للہار علاقے کے لوگوں کو کاکاپورہ سے جوڑنے والا واحد پل برس 2014 سے خستہ حالت میں ہے، جس کو گزشتہ آٹھ ماہ سے آر اینڈ بھی نے ٹریفک کے لیے بند ہی کردیا ہے جس کی وجہ سے کئی علاقوں کے لوگوں کو مشکالاتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ پل 2014 کے سیلاب میں خستہ حال ہو چکا تھا جس کا اعتراف فلڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے کیا تھا، تاہم 2014 کے بعد بھی اس کی مرمت نہیں کی گئی، جب کہ گزشتہ آٹھ مہینوں سے اس پل کو پوری طرح سے بند کر دیا گیا ہے جس سے علاقے کے لوگوں کو کافی مشکالاتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شبیر احمد نے کہا کہ ہمارے علاقے میں سڑک تو بن گئی لیکن پل نہ ہونے سے ان سڑکوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے اس لیے علاقے کے پل کو جلد از جلد ٹھیک کیا جانا چاہیے، اس کے علاوہ مقامی باشند غلام حسن نے کہا کہ ابھی تک راستوں پر تارکول بچھایا گیا ہے۔

Last Updated : Oct 3, 2020, 10:37 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details