پلوامہ:ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال کے بعد وادی بھر کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی پٹرول پمپس پر لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملے۔ جہاں لوگ گاڑیوں میں پٹرول بھروانے کے پٹرول پمپس پر لمبی لمبی قطاریں میں دیکھے گئے وہی لوگوں نے پٹرول کو ذخیرہ کرنے کے لئے دیگر چیزوں کا بھی استعمال کیا۔
اس ضمن میں ڈی سی پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے فون پر بتایا کہ ضلع میں ایک ماہ کے لیے ضروری سامان کا اسٹاک موجود ہے۔ لوگوں کو پٹرول پمپس پر رش نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ اس سے افراتفری اور عوام میں الجھن پیدا ہوتی ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ گاڑیوں اور بوتلوں کے ساتھ پٹرول پمپوں پر پہنچ کر خوف و ہراس پیدا نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں تقریباً ایک ماہ تک پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کا ذخیرہ موجود ہے۔بشارت قیوم نے کہا ہمارے پاس ضلع میں پٹرول اور ایل پی جی سمیت تقریباً ایک ماہ کے لیے ضروری اشیاء کا کافی ذخیرہ ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرسکون رہیں۔ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال کا اثر نہیں ہونے والا ہے، ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ لوگوں کو سردیوں کے دوران پٹرول اور ایل پی جی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی کسی قسم کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔