وادی کشمیر میں ہر برس مارچ کے مہینے میں ملک کی دوسری ریاستوں سے مزدور و کاروباریوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کا وادی پہنچنا شروع ہوجاتا ہے۔ مزدور یہاں اپنا روزگار کمانے کے لئے آتے ہیں، جو وادی کی مختلف فیکٹریوں میں کام کرتے ہیں۔ باہر سے آئے کاروباری اکثر یہاں کی میوہ صنعت سے وابستہ ہو جاتے ہیں۔ سیاح لطف اندوز ہونے کے لئے کشمیر آتے ہیں۔
ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ انڈسٹریل اسٹیٹ کی اکثر یونٹوں میں ملک کی دوسری ریاستوں سے آئے ہوئے لوگ کام کرتے ہیں۔ پلوامہ میں اکثر علاقوں میں رنگ بنانے کا کام ہوتا ہے، لیکن رنگ بنانے کا کام اب پوری وادی میں شروع ہو گیا ہے۔