وادی کشمیر میں گرچہ آئے روز بیروزگار نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے یہاں کے نوجوانوں میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے۔ تاہم پڑھے لکھے نوجوان مختلف سرکاری اسکیم کا فائدہ اٹھا کر خود روزگار کے اہل ہو رہے ہیں، پھر بھی بے روزگاری پر قابو نہیں پایا جارہا ہے۔
محکمہ شیپ ہسبنڈری کی جانب سے بھیڑ تقسیم - بھیڑ پالن اسکیمیں کے تحت 61 یونٹس تقسیم
محکمہ شیپ ہسبنڈری نے آج ضلع پلوامہ میں بھیڑ پالن اسکیمیں کے تحت محتلف زمرے سے تعلق رکھنے والے افراد میں بھیڑ پالنے کے لیے 61 یونٹس تقسیم کئے۔
محکمہ شیپ ہسبنڈری کی جانب سے بھیڑ تقسیم
انہوں نے کہا وادی میں بڑھتی بے روزگاری اور بالائی علاقوں میں رہنے والے افراد کے آمدنی میں اضافہ کرنے کی غرض سے سرکار نے اس اسکیم کو متعارف کیا ہے اور لوگوں بھی اس اسکیم سے مستفید ہورہے ہیں۔