مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں پہلی بار ڈی ڈی سی کے لیے انتخابات کرائے جا رہے ہیں۔ چار مرحلے کی ووٹنگ ہوچکی ہے جبکہ 10 دسمبر کو پانچویں مرحلے کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔
ڈی ڈی سی انتخابات کے سلسلے میں کل وادی کے کئی دوسرے علاقوں کی طرح ترال کے ڈاڈسرہ بلاک میں بھی ووٹنگ ہوگی۔ یہاں رائے دہندگان کی کل تعداد 27206 ہے جبکہ اس حلقہ سے چھ امیدوار میدان میں ہیں جن میں بی جے پی کے ایک، اپنی پارٹی کے ایک، نیشنل کانفرنس کے ایک اور تین دیگر آزاد امیدوار شامل ہیں۔
ووٹروں کی سہولیات کے لیے 52 پولنگ بوتھوں کو 23 مراکز میں تبدیل کیا گیا ہے۔