جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے شارشالی کے عوام نے برسوں سے خستہ حال سڑک کی مرمت نہ ہونے پر انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظہار کیا ہے۔
شارشالی گاؤں کے عوام خستہ حال سڑک سے پریشان - جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ
پلوامہ کے شارشالی گاؤں کے لوگ خستہ حال سڑک سے پریشان ہیں۔ لوگوں نے سڑک کی مرمت کرنے کی انتظامیہ سے اپیل بھی کی ہے لیکن اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جار ہی ہے۔
لوگوں نے کہا کہ' اس سڑک سے ہو کر اسکول جانے والے طلبا و طالبات کے کپڑے کیچڑ سے لت پت ہو جاتے ہیں۔ روزانہ انہیں اس طرح کی دقتوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ' پچھلے کئی برسوں سے علاقے کے لوگ اس معاملے کو انتظامیہ کے سامنے اٹھاتے آ رہے ہیں، لیکن انتظامیہ کو ان کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں ہے اور نہ اس تعلق سے کوئی کام کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:اننت ناگ : برف کے انبار سے لوگ پریشان
مقامی لوگوں نے کہا کہ' سڑک کے ایک حصے کو ٹوٹی پھوٹی حالت میں چھوڑ دیا گیا ہے، جبکہ بقیہ تمام سڑکوں پر میگڈاماٸزیشن کا کام کیا گیا ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ' وہ جلد از جلد سڑک کے اس حصے پر بھی کام کرائیں'۔