جموں و کشمیر:پلوامہپولیس اور عوام کے درمیان تعلقات کو بہتر اور مضبوط بنانے کی غرض سے پلوامہ پولیس نے ضلع کے تمام پولیس اسٹیشنز کے ساتھ ساتھ پولیس چوکیوں میں ’تھانہ دیوس‘ کا انعقاد کیا۔ Thana Diwas Observed in Pulwama Police Stations تھانہ دیوس کی صدارت مختلف سپروائزری افسران کے علاوہ متعلقہ ایس ایچ اوز نے کی۔ اجلاس میں معزز شہریوں، متعلقہ علاقوں کی سول سوسائٹیز، نمبردار، چوکیدار، ٹریڈرز فیڈریشن اور ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی۔
Thana Diwas Observed in Pulwama: پلوامہ پولیس کی جانب سے ’تھانہ دیوس‘ کا اہتمام - پولیس چوکیوں میں ’’تھانہ دیوس‘‘
پلوامہ میں تھانہ دیوس کے دوران لوگوں کی جانب سے کئی مسائل پولیس افسران کی نوٹس میں لائے گئے۔
تھانہ دیوس کے دوران لوگوں کی جانب سے کئی مسائل و معاملات پولیس افسران کی نوٹس میں لائے گئے۔ Pulwama Thana Diwas پولیس افسران نے عوامی شکایات سننے کے بعد جموں و کشمیر پولیس سے متعلق شکایات کو موقع پر ہی حل کیا گیا جبکہ عوام الناس کو یقین دہانی کرائی گئی کہ دیگر معاملات، جو پولیس کے دائرہ اختیار میں نہیں، کو متعلقہ محکمہ جات کی نوٹس میں لاکر اُن سبھی معاملات کو بھی حل کیا جائے گا۔
پولیس افسران کی طرف سے اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ ’’تھانہ دیوس کا مقصد شفاف اور بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی Thana Diwas Pulwamaبنانا ہے۔‘‘