پلوامہ:’’پبلک آؤٹ ریچ پروگرام‘‘ کے کے تحت پلوامہ پولیس نے پولیس اسٹیشن پلوامہ، کاکاپورہ اور لیتر میں تھانہ دیوس کا انعقاد عمل میں لایا۔ تھانہ دیوس کی صدارت متعلقہ نگران پولیس افسران نے کی جبکہ سرپنچوں، پنچوں، معزز شہریوں، ٹریڈرز فیڈریشن اور متعلقہ علاقوں کے ٹرانسپورٹرز نے بھی تھانہ دیوس میں شرکت کرکے پولیس افسران کے ساتھ مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ Thana Diwas in Pulwama
تھانہ دیوس کے دوران شرکاء نے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل پر روشنی ڈالی اور انہیں یقین دلایا کہ ’’پولیس سے متعلق ان کی حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور سیول انتظامیہ سے متعلق مسائل / مشکلات کو متعلقہ محکمہ جات کے ساتھ بات کرکے اُن مسائل کے جلد نپٹارہ کے لیے بھی کوششیں کی جائیں گی۔Thana Diwas observed at several Police Stations in Pulwama