پلوامہ (جموں و کشمیر) :جموں و کشمیر پولیس نے اپنے عوامی رابطہ پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے ضلع پلوامہ کے پولیس اسٹیشن پلوامہ، کاکاپورہ، راجپورہ اور لیتر میں ’’تھانہ دیوس‘‘ کی نسبت سے تقاریب کا اہتمام کیا۔ ان تقاریب کی صدارت متعلقہ سپروائزری افسران نے کی۔ اجلاس میں معزز شہریوں، اوقاف کمیٹیوں کے ممبران، نمبردار، چوکیدار، ٹریڈرز فیڈریشن اور متعلقہ علاقوں کے ٹرانسپورٹرز نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کے دوران شرکاء نے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل کو اجگر کیا۔ چیئرنگ افسران نے بلاک دیوس میں شریک افراد کو یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق ان کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور سیول انتظامیہ سے متعلق شکایات کو ان کے جلد از جلد ازالے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔