ضلع پلوامہ کے پولیس اسٹیشن ترال میں تھانہ دیوس کا اہتمام کیا گیا۔ Thana Diwas at Police Station Tral تھانہ دیوس میں ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف، نمبرداروں، چوکیداروں، مقامی تاجرینسمیت اوقاف کے زعماء نے شرکت کی۔ تھانہ دیوس کے موقع پر لوگوں نے پولیس حکام کے ساتھ مختلف مسائل پر گفتگو کی جس پر پولیس کی جانب سے فوری کارروائی کی یقین دہانی کی گئی۔
تھانہ دیوس میں منشیات کے بڑھتے رجحان سمیت مختلف سماجی برائیوں پر بات چیت کی گئی۔ Thana Diwas at Police Station Tralپولیس نے ترال علاقے میں منشیات کی وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے حاضرین سے تعاون طلب کیا۔ اس موقع پر علاقے میں پوست اور بھنگ کی کاشت کرنے والے کسانوں متنبہ کیا گیا کہ وہ اس چیز سے پرہیز کریں تاکہ منشیات کی وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکتے۔