اردو

urdu

ETV Bharat / state

عسکری سرگرمیوں اور منشیات فروشوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، ایس ایس پی پلوامہ - جموں و کشمیر پولیس اور عوام

ssp pulwama On militancy ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ علاقے کے امن اور ترقی کے لیے سول انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کام کریں۔

terrorism-and-drug-menace-has-no-space-in-pulwama-ssp-pulwama
Etv Bharatعسکری سرگرمیوں اور منشیات فروشوں کیلئے کوئی جگہ نہیں: ایس ایس پی پلوامہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 4:59 PM IST

عسکری سرگرمیوں اور منشیات فروشوں کیلئے کوئی جگہ نہیں: ایس ایس پی پلوامہ

پلوامہ:ضلع پلوامہ کے نہامہ علاقے میں آج پولیس کی جانب سے پولیس کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ کی میٹنگ منقعد ہوئی۔پروگرام کا انعقاد پولیس اسٹیشن کاکاپورہ نے کیا تھا۔ پروگرام میں ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ پروگرام میں ڈی وائی ایس پی کاکاپورہ ماجد علی، ایس ایچ او کاکاپورہ لطیف احمد اور پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران موجود رہے۔


پروگرام میں کاکاپورہ تحصیل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی معزز شہریوں اور نوجوانوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران مقامی لوگوں نے اپنی شکایات اور مطالبات پلوامہ پولیس کے اعلیٰ افسران کے سامنے رکھے۔ ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف نے عوام کو یقین دلایا کہ علاقے کی تمام شکایات اور مطالبات کو مختصر وقت میں پورا کیا جائے گا۔


انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کا بنیادی مقصد لوگوں اور پولیس محمکہ کے درمیان فاصلوں کو ختم کرنا اور علاقے کی مجموعی ترقی کے لیے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کرنا ہے۔


ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف نے کہا کہ پولیس کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ میٹنگ کا پروگرام مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنا، ان کی شکایات اور مطالبات سننا اور ان کی شکایات کے ازالے کے لیے منصوبہ بندی کرنا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ضلع پلوامہ میں عسکری سرگرمیوں اور منشیات فروشوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہیں اور جو بھی شخص اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف قانون کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:


ایس ایس پی پلوامہ نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ علاقے کے امن اور ترقی کے لیے سول انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کام کریں۔وہیں مقامی لوگوں نے ایس ایس پی پلوامہ کا ضلع میں اس طرح کے عوامی درباروں کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details