پلوامہ:ضلع پلوامہ میں ڈسٹرکٹ پلوامہ ٹینس بال کرکٹ ایسوسی ایشن نے جموں کشمیر سپورٹس کونسل اور جے کے ٹینس بال کرکٹ ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے دو روزہ ڈسٹرکٹ ٹینس بال کرکٹ چمپین شپ 2022-23 کا انعقاد عمل میں لایا۔ کرکٹ چیمپئن شپ کا افتتاح زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر پلوامہ محمد اشرف نے کیا۔ Tennis Ball Cricket championship in Pulwama
اس موقع پر اسپورٹس اسٹیڈیم پلوامہ کے منیجر بشیر احمد، جاوید اقبال، ڈسٹرکٹ پلوامہ ٹینس بال کرکٹ ایسوسی ایشن کے پریزیڈنٹ محمد شفیع ایسوسی ایشن کے سیکرٹری وانی حنان کے علاوہ دیگر کئی افراد موجود تھے۔ کرکٹ مقابلہ سے قبل ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مقررین نے کھلاڑیوں پر پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر زور دیا۔ دو روز تک جاری رہنے والی اس چمپیئن شپ میں لڑکوں اور لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے۔ جبکہ کھلاڑیوں میں کافی جوش وخروش دیکھا گیا۔