ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں کا کا پورہ انکاؤنٹر سائٹ کے قریب امن و امان میں خلل پیدا کرنے کے الزام میں پولیس نے دس افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس اسٹیشن پانپور نے کاکاپورہ انکاؤنٹر سائٹ کے قریب تعینات سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کرنے میں ملوث دس افراد کو گرفتار کیا ہے۔ کاکاپورہ انکاؤنٹر 02 اپریل کو ہوا تھا جس میں تین مقامی عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔
قصبہ پانپور کے قریبی گاؤں سامبورہ میں کل یعنی دو تاریخ کو تصادم کے دوران پتھراو بھی ہوا۔ سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ پتھر بازوں کی ویڈیو گرافی کی گئی تھی۔ اس کے بعد پہچان کر کے انہیں گرفتار کیا گیا۔