جموں کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں آج تحصیل انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ طور ایک مہم کے تحت کٸ گاڑیوں کو سیز کر دیا ہے۔
یہ مہم ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کی گٸ ہے تاکہ بازاروں میں لوگوں کے ہجوم کو جمع ہونے سے روکا جا سکے۔تاکہ کورونا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔
مہم کے دورآن پولیس جوانوں نے آنے جانے والے راہگیروں اور ٹرانسپورٹروں کی پوچھ تاچھ کرنے کے بعد ہی آگے جانے کی اجازت دی غیر ضروری طور گھومنے پھیرنے والوں کو آگے جانے سے روک کر وآپس بھیجا گیا۔
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم - corona news
ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں ایس او پیز اور لاک ڈون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم، کٸ گاڑیاں سیز۔
لاک ڈون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم: پانپور
تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین نے کہا کہ انہوں نے یہ مہم کرونا واٸرس کے بڑتے ہوئے واقعات کے پیش نظر کی ہے۔
انہوں نے کہاان کامقصدلوگوں کو غیر ضروری طور جمع ہونے سے روکنا ہے تاکہ کروناواٸرس کے انفیکشن کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔
تحصیلدار نے کہا کہ مہم آگے بھی جاری رہے گی تاکہ کروناواٸرس کی چین کو توڑا جا سکے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیرضروری طور گھروں سے باہر نہ آۓ تاکہ اس بیماری پر قابو پایا جا سکے۔