اردو

urdu

ETV Bharat / state

Teachers Day Celebration یوم اساتذہ کے موقع پر سولیس انٹرنیشنل اسکول میں تقریب کا اہتمام - کشمیر اردو نیوز

ضلع پلوامہ کے ایک نجی اسکول 'سولیس انٹرنیشنل اسکول' میں یوم اساتذہ کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ Teachers Day celebration At Solace International School

یوم اساتذہ کے موقع پر سولیس انٹرنیشنل اسکول میں تقریب کا اہتمام
یوم اساتذہ کے موقع پر سولیس انٹرنیشنل اسکول میں تقریب کا اہتمام

By

Published : Sep 5, 2022, 5:08 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج یوم اساتذہ کے موقع پر ضلع کے ایک نجی اسکول 'سولیس انٹرنیشنل اسکول' پلوامہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں متعلقہ اسکول کے سربراہان، سماجی کارکنان، طلبا کے علاوہ کثیر تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی۔ Solace International School

یوم اساتذہ کے موقع پر سولیس انٹرنیشنل اسکول میں تقریب کا اہتمام

اس پروگرام میں مقررین نے سماج میں اساتذہ کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ ہمارے سماج کو بنانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں اور ہمارا سماج اساتذہ کی وجہ سے ہی ایک بہترین مقام حاصل کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ استاد انسانی روحوں کی تعمیر کرنے میں کلیدی رول ادا کرتا ہے۔ Teachers Day celebration

مقررین نے کہا کہ اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ معاشرے میں پیشہ ور اساتذہ کو ان کا جائز مقام ملے اور انہیں دور جدید میں نظام تعلیم میں ہونے والی تبدیلیوں سے وقتًا فوقتًا باخبر کیا جائے۔ پروگرام کے دوران اسکولی بچوں نے مختلف کلچرل پروگرام پیش کر کے حاضرین کے دل محظوظ کیا۔

واضع رہے کہ ڈاکٹر رادھا کرشنن کے یوم پیدائش 5 ستمبر کو ملک بھر میں یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اور 5 ستمبر کو یوم اساتذہ کے طور پر منا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر نمائنده ای ٹی وی بھارت پلوامہ سعید عادل مشتاق کے کام کو سراہا گیا اور عزت افزائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Lack of Basic Facilities in Pulwama Fruit Mandi پلوامہ فروٹ منڈی میں بنیادی سہولیات کا فقدان

ABOUT THE AUTHOR

...view details