اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ میں استاد کا کووڈ ٹیسٹ مـثبت، اسکول چار دن کے لیے بند - اسکولوں میں کورونا کیسز

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں انتظامیہ نے ابہامہ کے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول میں ایک لیب ٹیکنیشن کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسکول کو چار روز کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

پلوامہ میں استاد کا کووڈ ٹیسٹ مصبط ، اسکول چار دن کے لیے بند
پلوامہ میں استاد کا کووڈ ٹیسٹ مصبط ، اسکول چار دن کے لیے بند

By

Published : Mar 15, 2021, 12:39 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں گورنمنٹ ہائر سکنڈری اسکول ابہامہ میں لیب ٹیکنیشن کا کووڈ ٹیسٹ مثبت پائے جانے کے بعد استاد کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ اسکول کو احتیاطی طور چار روز کے لے بند کر دیا گیا ہے۔

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل ریاض احمد نے تصدیق کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ لیب ٹیکنیشن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسکول میں درس و تدریس کا سلسلہ احتیاطی طور چار روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل سرینگر اور بڈگام میں بھی اسکول عملے کے ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت پائے جانے کے بعد اسکولوں کو احتیاطی طور چند دنوں کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔

اسکولوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد طلبا اور سرپرستوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی اور کورونا کے باعث عائد لاک ڈاؤن کے نتیجے میں تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا سلسلہ منقطع کر دیا گیا تھا۔

یکم مارچ کو نویں سے لیکر بارہویں جماعت کے بعد 8 مارچ کو چھٹویں سے لیکر آٹھویں جماعت تک کے بچوں کے لیے اسکولوں میں درس و تدریس کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جبکہ آج سے پرائمری اسکولوں میں کلاسز شروع ہو گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details