پلوامہ: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ہانجی کھلو گانگوہ علاقے میں شیعہ مکتبہ فکر سے وابستہ افراد نے مقامی امام بارگاہ میں تنظیم المکاتب میں زیر تعلیم طلبہ کے لیے ایک اجتماع کا اہتمام کیا Tanzeem ul makatib Holds Religious Gathering in pulwamaجس میں لکھنؤ سمیت مختلف علاقوں سے مدعو کیے گئے علماء کرام نے بھی شرکت کی۔ منتظمین کے مطابق اجتماع میں اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع سے آئے سینکڑوں اسکولی بچوں کے علاوہ علماء کرام اور مقامی باشندوں نے شرکت کی۔
میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے منتظمین کا کہنا تھا کہ اجتماع کے دوران طلبہ کے لیے تقاریر سمیت مختلف مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Religious Gathering in pulwama انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں انعامات و اسناد سے بھی نوازا گیا۔ اسکے علاوہ مدعو کیے گئے علماء کرام نے اسلامی تعلیمات کے حوالے سے پند و نصائح سے نوازا وہیں اس موقع پر نعتیہ مشاعرہ کا بھی انعقاد کیا گیا۔