اردو

urdu

ETV Bharat / state

Swachh Bharat Abhiyan in Awantipora لیتہ پورہ میں پولیس کی جانب سے سوچھتا ابھیان مہم - سوچھتا ابھیان مہم

انڈین ریزرو پولیس 23 ویں بٹالین لیتہ پورہ نے آج سوچھتا بھارت ابھیان کے تحت صفائی ستھرائی مہم کا اہتمام کیا۔اس تقریب کے دوران تمام پولیس اہلکاروں کو صفائی ستھرائی کے بارے میں آگاہی دی گئی اور مزید صاف ستھرائی، حفظانِ صحت اور صحت مند زندگی کا پیغام دیا گیا۔Swachh Bharat Abhiyan in Awantipora

swacha bharat abhiyan by Armed police in Awantipora
لیتہ پورہ میں پولیس کی جانب سے سوچھتا ابھیان مہم

By

Published : Oct 13, 2022, 10:08 PM IST

پلوامہ:انڈین ریزرو پولیس (IRP) کی 23 ویں بٹالین لیتہ پورہ نے بٹالین ہیڈکوارٹر اور اس کے ملحقہ علاقہ، لیتہ پورہ میں سوچھتا بھارت ابھیان کے تحت صفائی ستھرائی مہم کا اہتمام کیا۔ اس صفائی مہم کی نگرانی اتل شرما، جے کے پی ایس، کمانڈنٹ آئی آر پی 23 ویں بٹالین نے کی۔Swachh Bharat Abhiyan in 23 Battalion IRP Letipora


ذرائع کے مطابق سوچھ بھارت ابھیان کے تحت انڈین ریزرو پولیس (IRP) کی 23 ویں بٹالین لیتہ پورہ نے ایک خصوصی صفائی مہم کا انعقاد کیا ۔ جس میں اعجاز احمد ملک، جے کے پی ایس، ایس پی (ڈپٹی کمانڈنٹ) اور شری ہیرا لال پنڈتا (ایڈجوٹنٹ) آئی آر پی 23 ویں بٹالین کے علاوہ تمام افسران/ اہلکاروں نے مذکورہ تقریب کے دوران بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تقریب کے دوران تمام پولیس اہلکاروں کو صفائی ستھرائی کے بارے میں آگاہی دی گئی اور مزید صاف ستھرائی، حفظانِ صحت اور صحت مند زندگی کا پیغام دیا گیا۔

مزید پڑھیں:Swachh Bharat Abhiyan in Doda ڈوڈہ میں ایک ماہ طویل صفائی مہم

ABOUT THE AUTHOR

...view details