ترال:اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں آج ہوسٹل میں قیام پزیر طالبات نے انہیں غیر معیاری اور ناصاف کھانا فراہم کرنے کے خلاف یونیورسٹی کیمپس میں احتجاج کیا۔ طالبات ہم کیا چاہتے انصاف کے نعرے لگا رہی تھیں۔ Protest in IUST Awantipora
ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ ہفتے سے کئی بار چاول سمیت سبزیوں میں کیڑے مکوڑے نکلے، تاہم یونیورسٹی انتظامیہ معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیتا ہے جس کے بعد اب وہ تنگ آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے۔ انہوں نے ہوسٹل میں معیاری غذا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا۔