پلوامہ: جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں نجی اسکولوں کی جانب سے منشیات مخالف ریلیاں نکالی گئیں تاکہ عوام خصوصا نوجوانوں اور طلبہ کو اس وبا سے متعلق بیدار کیا جا سکے۔ فیوچر ویژن ماڈل اسکول کی جانب سے منعقد کی گئی ریلی میں طلبہ سمیت اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ Drug De addiction Rally in Tral ریلی میں شریک طلبہ نے منشیات مخالف نعرے لگائے، وہیں انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن کے ذریعے منشیات کے نقصان سے متعلق عوام کو آگاہ کیا گیا۔
ریلی میں طلبا کی خاصی تعداد نے شرکت کی لوگوں خاص طور پر نوجوانوں سے منشیات سے دور رہنے کی اپیل کی۔ نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے غرض سے اسلامیہ انگلش میڈیم سکول لورگام، ترال نے بھی ریلی انعقاد کیا۔ Students Organise Drug De addiction Rally in Tral منتظمین کے مطابق ریلی کے انعقاد کا مقصد منشیات کے مضر اثرات سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔ ریلی میں طلبہ اور اساتذہ کی خاصی تعداد موجود تھی۔ یہ ریلی مختلف بازاروں، گلی کوچوں سے ہوکر اسکول احاطے میں ختم ہوئی۔