وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ آج ضلع پلوامہ میں بھی کورونا کرفیو نافذ رہا۔ جمعۃ الوداع کے پیش نظر آج کورونا کرفیو میں سختی لائی گئی تھی۔ جگہ جگہ خاردار تار اور پولیس اور سی آر پی او کی تعیناتی اس بات کا اشارہ دے رہی تھی کہ کسی بھی شخص کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔
وہیں آج ضلع پلوامہ میں پولیس کی جانب سے جگہ جگہ ناکے لگا دیے گئے تھے اور سڑکوں کو خاردار تار سے بند کر دیا تھا۔ وہیں ناکوں پر ضلع انتظامیہ نے سول انتظامیہ کے ملازمین کی تعیناتی کی تھی۔ کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
آج جمعۃ الوداع کے موقع پر انتظامیہ نے نماز ادا کرنے کی اجازت دی تھی۔ تاہم مذہبی رہنماؤں کو پہلے ہی ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ محکمہ صحت اور انتطامیہ کی جانب سے دی گئی گائیڈ لائنز پر عمل کر کے نماز ادا کریں۔