جنوبی ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال میں آوارہ گھوڑوں کی خرمستیوں سے جہاں عوامی حلقوں میں زبردست اضطراب پایا جا رہا ہے۔ وہیں آج ایک آوارہ گھوڑا بلال آباد ترال پائین میں ایک کنویں میں جا گرا جسکے بعد مقامی لوگوں نے معاملے کو انتظامیہ کی نوٹس میں لایا۔
اس کے بعد ضلع انتظامیہ نے مختلف محکموں جن میں فائر اینڈ ایمرجنسی، وائلڈ لائف، میونسپل کمیٹی ترال، پولیس اور دیگر فیلڈ ایجنسیوں کو متحرک کر دیا اور جے سی بی کو کام پر لگایا گیا۔ کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد گھوڑے کو کنویں سے زندہ نکالا گیا۔