اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: چڑی بگ کی آبادی کتوں کی ہڑبونگ سے پریشان

آوارہ کتوں کی جانب سے چھ افراد کو زخمی کیے جانے کے بعد چڑی بگ، ترال کے باشندوں نے خاموش احتجاج کیا۔

ترال: چڑی بگ کی آبادی کتوں کی ہڑبونگ سے پریشان
ترال: چڑی بگ کی آبادی کتوں کی ہڑبونگ سے پریشان

By

Published : Aug 18, 2021, 9:41 PM IST

جنوبی کشمیر کے چڑی بگ، ترال میں آوارہ کتوں کی ہڑبونگ سے پریشان لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف خاموش احتجاج کیا۔

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشہ دو دنوں میں آوارہ کتوں نے نصف درجن افراد پر حملہ کرکے انہیں زخمی کر دیا، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

ترال: چڑی بگ کی آبادی کتوں کی ہڑبونگ سے پریشان

انہوں نے کہا کہ آوارہ کتوں کے حملوں سے خوفزدہ ہوکر مقامی آبادی خصوصا بچے گھروں میں ہی محصور ہو کر رہے گئے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ بچے کمیونٹی کلاسز بھی نہیں جا رہے ہیں جبکہ نوجوان اور بزرگ بھی اکیلے گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:بے روزگار نوجوانوں میں 'ممکن اسکیم' کے تحت 11 کمرشیل گاڑیاں تقسیم

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سے بارہا گزارشات کے باوجود بھی آوارہ کتوں کی آبادی کو کنٹرول کیے جانے سے متعلق سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔

اس ضمن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ترال نے کہا کہ آوارہ کتوں کو مارنے کی سخت ممانعت ہے تاہم اس ضمن وہ متعلقہ محکمہ جات سے رابطہ کرکے عنقریب ہی اس معاملے کا حل نکالا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details