اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر میں پولٹری فارمز کو فروغ دینے کا منصوبہ

جموں و کشمیر گورنر انتظامیہ نے کشمیر میں پولٹری فارمز کو وسعت دینے کی غرض سے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت جموں و کشمیر کا سب سے وسیع پولٹری فارم ترال میں قائم کیا جائے گا۔

file photo

By

Published : Jul 29, 2019, 7:54 PM IST


اس منصوبے کے تحت ضلع پلوامہ کے ترال میں پہاڑ کے دامن میں 2300 کنال اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

اسٹیٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے اس منصوبے میں وسیع پیمانے پر پولٹری اور اس سے متعلق دیگر ضروریات جیسے مرغی، انڈے اور دانہ وغیرہ کے پلانٹ قائم کیے جائیں گے۔

کشمیر میں پولٹری فارمز کو فروغ دینے کا منصوبہ
متعلقہ محکمے کے عہدیداروں کے مطابق 'اس سے علاقے میں روزگار کے وسائل پیدا ہوں گے '۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'اس وقت کشمیر میں باہر سے 90 فیصد مرغیاں درآمد کی جاتی ہیں، اس لیے یہاں پر مزید پولٹری فارم قائم کرنے کی ضرورت ہے'۔

تاہم جس علاقے میں زمین کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس علاقے کے باشندے اس منصوبے سے خوش نہیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details